(راؤدلشاد،عثمان خان ) الیکشن کمیشن نےسینیٹ کی 48 خالی نشستوں پرعام انتخاب 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا۔
سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی،3 اپریل کو سندھ،پنجاب سے12،12 ، اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کاانتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان سے11،11نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے
سینیٹ کے52سینیٹرز11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے، جن میں پنجاب اور سندھ کے 12،12جبکہ سابقہ فاٹا کے4سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے، اس کے علاوہ خیبرپختوانخواہ وبلوچستان کے 11،11جبکہ اسلام آباد کے2 سینیٹرز مدت پوری کر جائیں گے۔
تاہم 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔