گورنر تعیناتی کا معاملہ,مخدوم احمد محمود نے لاہور ریس کلب کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

Mar 05, 2024 | 12:49:PM

(حسن علی)پیپلز پارٹی کاپنجاب میں گورنرتعینات کرنےکامعاملہ،مخدوم احمدمحمودنےلاہورریس کلب کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق مخدوم احمدمحمودنےاستعفیٰ پارٹی قیادت کی ہدایت پردیا،مخدوم احمدمحمودپیپلزپارٹی کی جانب سےگورنرپنجاب کیلئےنامزدہیں،گورنر پنجاب کی نامزدگی آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوکریں گے،حتمی اعلان پیپلز پارٹی قیادت صدارتی انتخابات کے بعد کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرزمان کائرہ،مخدوم احمدمحموداورچودھری ریاض کےنام شارٹ لسٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی روک تھام،خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہوگا،گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کردیا

مزیدخبریں