توہین عدالت کیس، فیصلے کیخلاف ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیا

Mar 05, 2024 | 14:40:PM
توہین عدالت کیس، فیصلے کیخلاف ڈی سی اسلام آباد و دیگر کی اپیلیں سننے والا بنچ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن و دیگر کی توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس آپریشنز اور سٹیشن ہاؤس آفیسر مارگلہ کی توہین عدالت کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کی، دوران سماعت 2 رکنی بنچ میں سے ایک جج نے کیس کی سماعت سننے سے معذرت کر لی۔

بعد ازاں چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس میں اپیل کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کون بیٹھے گا کرسی پر؟،اہم شخصیت نےچیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا