(24نیوز)سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قرارداد جمع کروادی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے۔قانون کامزید غلط استعمال بند کیا جائے۔شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے۔تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیرقانونی ہیں۔
ضرورپڑھیں:اختر جان مینگل نے میثاق مفاہمت کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا
صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو رہا کیا جائے ۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کے پاس جمع کروائی ۔اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ آئندہ اجلاس میں اس قرارداد پر بحث کروائی جائے۔ ہم آئی جی اسلام آباد اور کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
یادرہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ،سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،چوہدری پرویزالٰہی مختلف مقدمات میں قید ہیں ۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اس وقت عدت میں نکاح کیس میں سزا کے بعد بنی گالہ میں قید ہیں ۔