پی ایس ایل9 میزبان ایرن ہالینڈ کو بھی کراچی کی رکشہ سواری بھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان سپر لیگ 9 کی آسٹریلوی کرکٹ میزبان ایرن ہالینڈ کو بھی کراچی کی سڑکوں پر رکشہ سواری بھاگئی۔
آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور 2013 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل پانے والی ایرن پی ایس ایل کے کئی سیزن کور کرچکی ہیں، اس دوران ایرن کے مشرقی انداز نے ان کی فین فولونگ میں خاصا اضافہ کیا ہے۔
تاہم اس بار پی ایس ایل 9 کے دوران کراچی پہنچنے کے بعد ایرن ہالینڈ میچز میں جہاں پریزینٹر کے فرائض نبھاتی دکھائی دیں وہیں کراچی کی سڑکوں پر چلتی عام سواریوں سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔
اپنے انٹساگرام اکاؤنٹ پر ایرن ہالینڈ نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کراچی کے مقامی رکشے پر لٹکی دکھائی دے رہی ہیں، اگرچہ یہ صرف ایک پوز تھا، تاہم سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔
تصویر شئیر کرتے ہوئے ایرن کا کہنا تھا کہ ’’آجاؤ چلیں‘‘۔ ایرن نے دیگر تصاویر بھی اپلوڈ کی ہیں، جس میں وہ کراچی کی سڑک پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کرپشن کرنے والوں سے بات نہیں کریں گے،علیمہ خان
اس سے قبل ایرن نے ملتان کے دورے پر لی گئی تصویر بھی شئیر کی تھی، جبکہ وہ ایک ویڈیو میں صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے ایرن ہالینڈ معروف آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ہیں، جبکہ وہ 2013 میں مس ورلڈ آسٹریلیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں، ایرن پی ایس ایل سیزن 4، 5 7 اور 8 کے میچز کو کوور کر چکی ہیں۔ ان کا دلچسپ انداز صارفین اور شائقین کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے۔