عمران خان نے 17 ارکان پر مشتمل خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دیدی

Mar 05, 2024 | 17:16:PM
عمران خان نے 17 ارکان پر مشتمل خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامرشہزاد ) بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سابق وزیر اعظم عمران خان  نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ 17ارکان پر مشتمل ہوگی ، سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، سابق سپیکر مشتاق غنی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے ، تاج محمد ترند، مشتاق غنی ، ارشد ایوب ، فضل شکور، ڈاکٹر امجد ،ریاض خان ،فیصل ترکئی ، عاقب اللہ خان، مینا خان کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 10 سے زیادہ وزراء اور 4 مشیروں کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وں نے  کامیابی حاصل کی اور پھر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے  صوبے میں حکومت حاصل کی ، عمران خان کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھانے کے بعد آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے اور اب خبر آئی ہے کہ عمران خان نے  کے پی  کے کابینہ کیلئے نام فائنل کر دیئے ہیں ۔