’’ اب تو ہواؤں کا رخ آپ کی طرف ہے‘‘،جسٹس عتیق شاہ کا شبلی فراز سے مکالمہ
’’سینیٹڑ شبلی فراز پر کوئی مقدمہ نہیں ‘‘، سرکاری وکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کو تمام مقدمات سے کلین چٹ مل گئی ۔
پشاور ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیل طلبی کی درخواست پر سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سینیٹر شبلی فراز کیخلاف انٹی کرپشن، پولیس، ایف آئی اے اور نیب میں کوئی مقدمہ نہیں، شبلی فراز کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے سماعت کرنا تھی لیکن جستس شکیل احمد کی غیرحاضری کے باعث جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی ، سرکاری وکیل کی جانب سے بیان کے بعد شبلی فراز کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ تحریری طور پر جمع کریں کہ کوئی کیس نہیں، عدالت نے تحریری رپورٹ طلب کرکے 13 مارچ تک سماعت ملتوی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو جھٹکادے دیا