(عثمان خان ) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیس فیصلہ کے بعد مخصوص نشستیں دینا شروع کردیں، سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستیں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام میں تقسیم کر دی گئیں۔
الیکشن کمیش نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تقسیم کردیں،،پیپلز پارٹی کی سمیتا سفضل سید اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید کو نشستیں دی گئیں، سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی ایک نشست بھی پیپلز پارٹی کو الاٹ کر دی گئی، اقلیتی نشست پیپلز پارٹی کے سدھو مل سریندر کو دی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نشستوں کی الاٹمنٹ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء سستی
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے اقلیتوں کی 3 نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کر دیں گئیں، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کو ایک ایک نشست الاٹ کردی گئی، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیش کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سریش کمار، جمعیت علمائے اسلام کے اسکر پرویز اور پیپلز پارٹی کے بیاری لال کو نشیں الاٹ کی گئیں۔