(فراز رمضان) مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کو قدرے اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں ، رمضان کی آمد سے قبل ہی مختلف اشیاء کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 100 کمی واقع ہوئی ہے،100 کلو گرام ریٹ میں 200 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ، منڈی میں چینی 100 کلوگرام ریٹ 13 ہزار 600 سے کم ہو کر 13 ہزار 400 روپے ہو گیا، جبکہ چینی کا 50 کلوگرام کا تھیلا 6 ہزار 700 روپے رہا، غلہ منڈی میں چینی 134 روپے فی کلو ہو گئی، گزشتہ روز منڈی میں چینی 136 روپے تھی ، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 سے 145 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کے امیر ترین آدمی کا خطاب ایلون مسک سے چھن گیا،اب اس کرسی پر کون براجمان اور کتنی دولت کا مالک ؟جانیے