وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج،مستحقین کوگھرکی دہلیز پر راشن فراہمی کاآغاز

Mar 05, 2024 | 19:37:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکج،مستحقین کوگھرکی دہلیز پر راشن فراہمی کاآغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’نگہبان رمضان پیکج‘کے تحت مستحقین کو گھر کی دہلیز پر راشن فراہمی کا آغاز  کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق 38ہزاردوسو90 مستحقین کو گھروں کی دہلیز پر  راشن بیگز فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 64لاکھ راشن بیگز مستحق افراد کو انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹیشن پلان تیار کر لیا گیا ہے،  چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں حکام کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو سیکرٹری صنعت اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ گزشتہ 5روز میں پرائس مجسٹریٹس نے تقریباڈیڑھ لاکھ مقامات کی چیکنگ کی، گرانفروشی پر 180مقدمات درج،566افراد کو گرفتار کیا گیا،نگہبان رمضان پیکج کے تحت تقسیم ہونے والے راشن کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں راشن بیگ میں فراہم کی جانیوالی اشیاء کے معیار کو چیک کر رہی ہیں،تقسیم کئے گئے راشن بیگز کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

 چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہےساتھ ہی ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کر دی ، چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے، غفلت برداشت نہیں،چیف سیکرٹری کا نگہبان رمضان پیکج کیلئے مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے،چیف سیکرٹری نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کر لی۔

اجلاس میں تمام اضلاع میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، صنعت، خوراک، زراعت کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی ور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت،تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔  
یہ بھی پڑھیں :  چینی سستی ہو گئی