(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا، تاہم شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور اورمطلع ابر آلود رہے گا ، تاہم شام یا رات میں دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،کرم،بنوں اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ شروع، کس پارٹی کے حصے کتنی سیٹیں آئیں ؟ جانیے
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم شام یا رات میں لیہ،بھکر،ڈی جی خان،فیصل آباد،خوشاب،میانوالی، چکوال،راولپنڈی، جہلم، اٹک، سیالکوٹ، گجرات، نارووال ،لاہور، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب،شیرانی،موسی ٰ خیل، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، تربت ، واشک، دالبندین، خاران، گوادر، جیوانی اورپسنی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور موسم شدید سرد رہے گا تاہم شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔