(کومل اسلم، اقصیٰ شیخ)ملک بھرمیں بارشوں،ژالہ باری اورپہاڑی علاقوں میں برف باری کے نتیجے میں جاتی سردی لوٹ آئی۔
شہرلاہورمیں موسم سرداور،فضا میں خنکی برقرارہے،یخ بستہ ہوائیں سردی کے احساس میں مزید اضافہ کر رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری رہے گی جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے،کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح118 ریکارڈ کی گئی ہے اورلاہورآلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیاہے۔
دوسری طرف کراچی میں بھی سردی کی واپسی ہوگئی ہے اور ہواؤں کا رخ بدلنے سے موسم سرد ہوگیاہے،شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود،موسم سرد اور خشک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوتھے رمضان المبارک کےسحر اور افطار کے اوقات کار
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود،موسم سرد اور خشک ہے،موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،شمال مشرقی سمت سے 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں اورپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجودہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔
گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی،ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔
بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی 7، کالام، کوئٹہ، زیارت میں منفی 4 رہا، مالم جبہ، مری میں منفی 3، استور اور پارا چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔