معروف بھارتی پلے بیک گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش

Mar 05, 2025 | 10:54:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ کلپنا راگھویندرنے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف پلے بیک گلوکارہ کلپنا راگھویندر نے 2 مارچ کو اپنی نظام پیٹ حیدرآباد کی رہائش گاہ پر خودکشی کی کوشش کی،مبینہ طور پر خیال کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ نے نیند کی گولیاں کھائی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کلپنا کے دو دن تک دروازہ نہ کھولنے کے بعد اپارٹمنٹ سکیورٹی نے رہائشیوں کو آگاہ کیا، متعلقہ پڑوسیوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس اہلکار کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیند کی گولیاں کھائیں،گلوکارہ فی الحال خطرے سے باہر ہیں اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔

 گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی تاہم پولیس وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے،واقعہ کے وقت کلپنا کے شوہرچنائی میں تھے اور خود کشی کی خبر سن کر وہ حیدرآباد پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ کلپنا معروف پلے بیک گلوکار ٹی ایس راگھوندرا کی بیٹی ہیں،انہوں نے 2010 میں ”اسٹار سنگر ملیالم“ کا ٹائٹل جیت کر شہرت حاصل کی تھی  جس کے بعد  کئی نامور موسیقاروں ایلئیاراجا اور اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا، کلپنا نے صرف پانچ سال کی عمرمیں گاناشروع کردیاتھا۔

اپنے طویل گائیکی کیریئر کے دوران کلپنا نے مختلف زبانوں میں 1,500 سے زائد گانے ریکارڈ کرائے ہیں،اس کےعلاوہ فلم ”پناگائی منن“ میں کمال ہاسن کے ساتھ ایک مختصر کیمیو بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا اسمگلنگ کا شبہ: بھارتی اداکارہ دبئی سے واپسی پر گرفتار

کلپنا نے ”بگ باس تیلگو سیزن 1“ میں بھی حصہ لیا، جس کی میزبانی جونیئر این ٹی آر نے کی تھی،وہ کئی ریائلٹی شوز کی جج بھی رہ چکی ہیں۔

مزیدخبریں