شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی

Mar 05, 2025 | 11:07:AM
 شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹکا میں نوجوان لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کر کے خود بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ ایشوریہ مہیش کو اس کی خالہ کے گھر میں 29 سالہ پرشانت کنڈیکر نامی شخص نے قتل کیا،لڑکا لڑکی سے محبت کا دعوے دار تھا اور ایک سال سے اس کا پیچھا بھی کر رہا تھا، لڑکے نے ایک مرتبہ لڑکی کی والدہ سے بھی بات کی تھی جس پر اسے مالی حالات بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج ایک مرتبہ پھر لڑکے نے لڑکی سے شادی کیلئے اصرار کیا اور انکار کے بعد اس نے جیب سے زہر کی بوتل نکال کر لڑکی کو زبردستی پینے پر مجبور کیا،بعد ازاں مزاحمت پر لڑکے نے چھری سے لڑکی کا گلا کاٹ دیا اور بعد میں موقع پر ہی اپنا گلا بھی کاٹ کر خودکشی کر لی۔

پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔