بالی ووڈکی معروف جوڑی کے راستے جدا،بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی

Mar 05, 2025 | 14:04:PM
بالی ووڈکی معروف جوڑی کے راستے جدا،بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا پر اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جلد شادی کے چرچے تھے،تاہم اب دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جوڑے کے درمیان جاری رومانوی تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ  تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا ہے۔

 بھارتی میڈیاکی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا بھاٹیااور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے اور یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی پلے بیک گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش

واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی،دونوں کوپہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔