پانچ چھ سال سے نمازپنجگانہ کی پابندی کرتا ہوں: زاہد احمد

Mar 05, 2025 | 15:32:PM
پانچ چھ سال سے نمازپنجگانہ کی پابندی کرتا ہوں: زاہد احمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور ماڈل زاہد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ چھ سال سے پانچ وقت نماز کی پابندی کر رہے ہیں۔

زاہد احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنے روحانی شخصیت ہونے، جنات کے اثرات اورنجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:شہریار چوہدری سے دوستی کا نہیں رومانس کا رشتہ ہے:ویناملک

معروف اداکارنے بتایا کہ مجھے ایک بار احساس ہوا کہ میں اس دنیا میں بہت زیادہ کھو چکا ہوں، اس دنیا میں آنے کا مقصد بہت بڑا ہے،ہمیں اس دنیا میں صرف کما کر، بل ادا کر کے نہیں چلے جانا، زندگی کے اور بھی بہت سارے مقاصد اور ہمارے فرائض بھی ہیں۔