"چھاوا"بھارت کی 11 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی فلم

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار وکی کوشل کی فلم"چھاوا" نے فلمی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔
"چھاوا" نے ریلیز کے 18 ویں دن باکس آفس پر 8.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا،اب تک فلم نے مجموعی طور پر 467 کروڑ روپے کمالیے ہیں اس طرح یہ بھارت کی 11 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔
اس کامیابی کے ساتھ "چھاوا" نے ایس ایس راجہ مولی کی 2015ء کی فلم "باہوبلی" کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس نے ریلیز کے وقت 421 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے تھے۔
وکی کوشل نے حال ہی میں انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں فلم کے شائقین کا جذباتی ردِعمل دکھایا گیا ہے۔
کلپ میں بچے کو تھیٹر میں روتے ہوئے دکھایا گیا جس نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا نام بلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج،اداکارہ کاردعمل بھی آگیا
واضح رہے کہ "چھاوا" ایک مقبول مراٹھی ناول پر مبنی ہے،اس فلم میں وکی کوشل نے بہادر مرہٹہ حکمراں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی بیوی مہارانی یسوبائی کا کردار نبھایا ہے۔