اسامہ میر کو  نئے سکواڈ سے سلیکشن کمیٹی نے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وجہ جانیے

Mar 05, 2025 | 17:17:PM

(ویب رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فٹنس کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو تحفظات تھے، جس کی وجہ سے لیگ سپنر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کی فٹنس کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو تحفظات تھے، اسی وجہ سے انھیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے  سپنر سفیان مقیم مختلف اینگل سے بولنگ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ٹیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپنر ابرار احمد بھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے آل راؤنڈرز کا ہونا انتہائی ضروری ہے، اگر آپ لیگ سپنر شامل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ہونا چاہیے جو بیٹنگ میں بھی کردار ادا کرے اور ٹاپ 7 میں جگہ بنا سکے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر بنے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار ، گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران  دھماکہ،2افراد جاں بحق  اور 3 زخمی

مزیدخبریں