صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عمران یونس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر محمد عارف خان کی کتاب کو ایوارڈ سے نواز جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اقبال اکادمی پاکستان اردو زبان میں علامہ اقبال پر لکھی جانے والی کتابوں میں سے بہترین کتاب کو ہر سال قومی صدارتی اقبال ایوارڈ دیتی ہے۔یہ ایوارڈ صدر پاکستان کی منظوری سے دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سال 2021 میں اردو زبان میں علامہ اقبال پر لکھی جانے والی کتابوں میں سے ڈاکٹر محمد عارف خان کی کتاب ”کمال اقبال اور اکیسویں صدی“ کو صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے ارٹیکل 48(1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسامہ میر کو نئے اسکواڈ سے سلیکشن کمیٹی نے کیوں ڈراپ کیا۔۔؟ وجہ جانئے