آئیں ملاقات کریں، تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ،مولاناعمرے پر  گئے ہیں،جواب

Mar 05, 2025 | 18:30:PM
آئیں ملاقات کریں، تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ،مولاناعمرے پر  گئے ہیں،جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جےیو آئی کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردئیے۔سلمان اکرم راجہ نے جےیوآئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جےیوآئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جزل سلمان اکرم راجہ نے جےیو آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے جس میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ےیوآئی قیادت نے جواب میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے باعث ملک سے باہر ہے۔ جن کی واپسی پر  بات ہو گی،پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی  کی  قیادت اگلے ہفتے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسامہ میر کو  نئے سکواڈ سے سلیکشن کمیٹی نے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وجہ جانیے