(24 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پر آئی جی سندھ کو جمعے کو طلب کرتے ہوئے نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کمیٹی کو کراچی سی پی او آفس میں کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے، کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کو بھی طلب کرلیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ذیلی کمیٹی کے سامنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیکرٹری بھی پیش ہونگے۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے کنوئینر عبدالقادر پٹیل اور دیگر اراکین آئی جی سندھ سے کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر سوالات کرینگے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح سے معاشرے کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے،نوجوان نسل کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتا ہے حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نےخواب آور گولیاں کھا لیں،اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل