پی سی بی نے بہت اچھے طریقے سے ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا،راجیو شکلا

Mar 05, 2025 | 19:24:PM
پی سی بی نے بہت اچھے طریقے سے ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا،راجیو شکلا
کیپشن: راجیو شکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا  نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم اور لاہور آکر بہت اچھا لگ رہا ،پی سی بی نے بہت اچھے طریقے سے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ہے ۔ 

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے ،انڈین ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ انڈین حکومت نے کرنا ہے ،انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

نائب صدر بی سی سی آئی نے کہاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے اس وقت صورت حال برقرار ہے ،دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی، اگر آسٹریلیا سیمی فائنل جیتتا تو فائنل لاہور میں ہوتا ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومتی معاملات کی وجہ سے دو طرفہ سیریز ممکن نہیں ہے ،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک کامیاب ٹورنامنٹ ہوا ہے ،انڈین ٹیم نے پچ کے بھروسے پر کامیابی حاصل نہیں کی ۔

راجیو شکلا کاکہناتھا کہ پاکستان اور بھارت  کے کرکٹ کے مداح دونوں ٹیموں کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں،ہائبرڈ ماڈل کے تحت دو ایونٹس کامیاب ہوچکے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈکے 362رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے کتنی وکٹوں کے نقصان پر کتنے رنز بنا لئے؟جانیے