(اویس کیانی) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ( ن ) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کی پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں انجینئرامیرمقام اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد انشآءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤنگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نےخواب آور گولیاں کھا لیں،اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل