نیو یارک: ٹائم سکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے

Mar 05, 2025 | 20:40:PM
نیو یارک: ٹائم سکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز  سکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔

ٹائمز  سکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پلیز  افطار میں زیادہ اور تلی ہوئی اشیا نہ کھائیں ورنہ بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا