بھارت کو لگاتار14میچوں میں ہار کا سامنا،برائن لارا کے بعد روہت شرما کو بھی سکےنے ناکامی دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس ہارنے کے بعد لگاتار 14 ون ڈے میچوں میں ٹاس ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔روہت شرما نے بھی ریکارد قائم کیا اور لگاتار 11 مرتبہ سکہ ہوا میں اچھالا اور ٹاس میں ناکامی کا سامنا کیا۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ تو جیت لیا لیکن ٹیم ٹاس ایک مرتبہ پھر سے ہار گئی، اس طرح کپتان روہت شرما نے لگاتار 11 مرتبہ بطور کپتان ٹاس ہارنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا جبکہ ٹیم نے بھی 14 لگاتار ٹاس ہارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، حیران کن طور پر انڈین ٹیم کی ٹاس ہارنے کی سٹریک 2023 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل سے شروع ہوئی جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سمیت انڈین ٹیم نے 14 ون ڈے میچز کھیلے جس میں وہ کسی ایک میچ میں بھی ٹاس جیت نہ سکی۔چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹاس ہارنے کے بعد روہت شرما نے کہا کہ میں بولنگ اور بیٹنگ دونوں کرنا چاہتا تھا لیکن جب آپ کے دماغ میں دو آپشن ہوں تو بہتر ہے کہ ٹاس ہار جائیں۔
یاد رہے کہ بطور کپتان لگاتار سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کے پاس ہے۔انہوں نے اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک 12 میچوں میں ٹاس ہارے۔ان کے بعد نیدرلینڈز کے سابق کپتان پیٹر بورن کا نام آتا ہے جنہوں نے مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہارے۔
یہ بھی پڑھیں:اسامہ میر کو نئے سکواڈ سے سلیکشن کمیٹی نے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وجہ جانیے