سٹیٹ بینک کی ٹی بلز نیلامی: حکومت نے 537 ارب روپے حاصل کیے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان)سٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے 537 ارب روپے حاصل کیے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس نیلامی کا ہدف 700 ارب روپے تھا، تین ماہ کے ٹی بلز کی کٹ آف یلڈ (شرح منافع) 11.82 فیصد پر برقرار رہی،نیلامی میں6 ماہ اور بارہ ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف یلڈ میں ایک بیسز پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی،6 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف یلڈ 11.65 فیصد تک آ گئی، جبکہ بارہ ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف یلڈ 11.55 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری