رانا ثنا اللہ پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری

Mar 05, 2025 | 21:52:PM
رانا ثنا اللہ پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا، وزیراعظم کے مشیرکے خلاف پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کا کیس تھا۔

 گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کومقدمے سے بری کردیا، سرکاری وکیل ملزم کے مقدمہ میں ملوث ہونے پرثبوت پیش نہ کرسکا۔

ملزم کی جانب سے چودھری ماجد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام پر پولیس کی مدعیت میں اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: