چیمپئنز ٹرافی فائنل میں مختلف حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے، کین ولیمسن

کیپشن: کین ولیمسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(حافظ شہباز علی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پچ اور آؤٹ فیلڈ بہت اچھی تھی جس پر کھیل کر انجوائے کیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دبئی میں کنڈیشنز مختلف ہیں ہم وہاں کھیل چکے ہیں اور اس مرتبہ مختلف حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ان کاکہناتھا کہ جنوبی افریقہ اچھی باؤلنگ سائیڈ ہے ان کے خلاف کھیل کر انجوائے کرتا ہوں ۔ ریچندرا ایک باصلاحیت اور پر اعتماد نوجوان کرکٹر ہے ۔ ہر میچ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں ۔
کین ولیمسن نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ ہم اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں کامیابی حاصل کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کیوں ہوئی؟ جنوبی افریقا کا اہم انکشاف