کراچی میں ماہ مبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کی جان چلی گئی

Mar 05, 2025 | 23:16:PM
کراچی میں ماہ مبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کی جان چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں ماہ مبارک میں بھی سٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد کی جان چلی گئی۔

 مشتعل شہریوں کے تشدد سے جناح ہسپتال منتقل ہونے والے زخمی ملزم کو عوام اپنے ساتھ لے گئے۔ کچھ دیر بعد مردہ حالت میں جناح ہسپتال چھوڑ گئے۔ رواں سال کے چونسٹھ دنوں میں انیس شہری ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے۔

کراچی کا ایک اور شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارا گیا۔ قائد آباد میں مرغی خانے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا بابر سوئمنگ پول کا مالک تھا۔ واردات موٹرسائیکل سوار2 ملزمان نے کی۔

دو روز میں ایک ہی علاقے میں ڈاکوؤں نے دوسرے شہری موت کی نیند سلا دیا۔ مقتول بابرکے جسم پر 2 گولیاں لگیں، مقتول گلستان سوسائٹی کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرنے والے ڈاکو کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی اور تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا۔

مقتول شہری کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے فرار ڈاکو کی تلاش شروع کردی ہے۔

ادھر لانڈھی میں ڈاکوؤں نے ملک شاپ کو لوٹ لیا۔ تین شہریوں کو بھی موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے قائد آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی سے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو دن میں دو شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے ہیں۔احتجاجی مظاہرین سے مذکرات کیلئے پولیس کی نفری پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق پنجاب بس اڈے کے قریب فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا۔ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی، مقتول سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی، مقتول کوشدیدزخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھ گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوشہری قتل ہوئے، چھ گھنٹوں کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد قتل ہوئے، جبکہ رواں سال میں تاحال لوٹ مارکی وارداتوں میں 19افرادقتل ہوئے۔

ایک اور واقعے میں بفرزون نمک بینک روڈ پرشاہین فورس نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی اور تیسرا فرارہوگیا۔

پولیس نے گرفتارزخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: