ایڈمنسٹریٹو سروس  کے 19 اور فارن سروس کے 9 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

Mar 05, 2025 | 23:20:PM
ایڈمنسٹریٹو سروس  کے 19 اور فارن سروس کے 9 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے 2 سال کے غیر معمولی تعطل کے بعد متعدد بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی، ترقی پانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19، پولیس سروس کے 8 اور فارن سروس کے 9 افسر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کی سربراہی کے بجائے غیر معمولی طور پر بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ بورڈ کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ہوا، 3 گھنٹے کے قریب جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 19 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی اُن میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری وزارتِ پٹرولیم مومن آغا، سیکریٹری وزارتِ قومی صحت ندیم محبوب، سیکریٹری وفاقی وزارتِ تعلیم محی الدین احمد وانی، وسیم اجمل چوھدری، امبرین رضا، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، عثمان اختر باجوہ، محمد حمیر کریم، سید عطاءالرحمان، مصدق احمد خان، علی طاہر، شکیل احمد منگیجو، دائود محمد باریچ، سعدیہ ثروت جاوید ،اسد رحمان گیلانی اور علی سرفراز شامل ہیں، دوسری جانب پولیس سروس کے جن 8 ایڈیشنل آئی جیز کو گریڈ 22 میں آئی جی کے رینک پر ترقی دی گئی ہے اُن میں بی اے ناصر، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، خالق شیخ ، زبیر ہاشمی اور محمد طاہر رائے شامل ہیں، خیال رہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گریڈ 22 میں ترقی نہیں مل سکی، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے فارن سروس کے 9 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری دی ہے، اِن افسران میں عاصم افتخار احمد، رضوان سعید شیخ، رحیم حیات قریشی، احمد نسیم وڑائچ، احسن رضا شاہ، ثقلین سیداں، نبیل منیر، شفقت علی خان اور فیصل نیاز شامل ہیں، یاد رہے کہ بیوروکریٹس کی گریڈ 22 میں ترقی کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی خواہش پر شریک ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ باز آجاؤ ورنہ3 امریکی ریاستوں کی بجلی بند کردینگے،کینیڈین وزیر اعلیٰ کی  دھمکی