8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

Mar 05, 2025 | 23:22:PM
8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے باٹا پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باٹا پور پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم شاہ زیب عرف جیری کو گرفتار کیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق بچی گھر سے سودا لینے اسٹور پر گئی جہاں ملزم نے اُسے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم شاہزیب عرف جیری کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: