حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن آج ہوگا

May 05, 2021 | 00:08:AM

(24 نیوز) حلقہ پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد وارث شاد کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی،مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد وارث شاد نے 2018 میں 66775 ووٹوں لئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہPP-84خوشاب میں ضمنی انتخاب انتخاب ہوگا ۔ ضمنی انتخاب کیلئے 16کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے ایک نامنظور کیا گیا جبکہ 6امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے۔
 پی پی 84 کے انتخابی میدان میں 8امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن میں علی حسین خان تحریک انصاف کے امیدوار، محمد معظم شیرمسلم لیگ ن کے امیدوار ،غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدوار، حافظ محمد اصغر علی تحریک لبیک پاکستان سے امیدوار ہیں۔
 خورشید عالم بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ شکیل احمد بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات۔ حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے۔ حلقہ میں رجسٹرووٹر ز کی کل تعداد 2لاکھ 92ہزار چھ سو 87 پی پی 84 ایک لاکھ 55ہزار 104 مرد ووٹرز پی پی 84 میں ایک لاکھ 37ہزار 583 خواتین ووٹرز حلقہ میں کل 229پولنگ اسٹیشن قائم کئے گے۔
 27مردانہ پولنگ اسٹیشنز 26خواتین پولنگ اسٹیشنز قائم حلقہ میں 176 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم تمام پولنگ اسٹیشنز کو GIS کے ذریعے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔ حلقے میں انتخابی عملہ میں 229 پریزائیڈنگ آفیسرز، حلقے میں 666اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر حلقے میں 666پولنگ آفیسرز تعینات حلقے میں 14پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ حلقے میں 43 حساس اور 172نارمل پولنگ اسٹیشنز حلقے میں 2800سے زائدپولیس اہلکاران تعینات کردئیے گئے حلقے میں 500 سے زائد رینجرز کے جوان تعینات ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:آکسیجن سلنڈرمہنگے اور ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

مزیدخبریں