شا دی تب کرونگا جب یہ حکومت۔۔جمشید دستی کاحیران کن اعلان

May 05, 2021 | 00:14:AM
شا دی تب کرونگا جب یہ حکومت۔۔جمشید دستی کاحیران کن اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ 2021 میں شادی کرلیں گے۔اب اپنی شادی سے متعلق دوحیران کن شرائط کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطا بق مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کے دورا ن جب ایک صحافی نے ان سے پو چھا کہ آپ تومارچ میں شا دی کرنےوالے تھے اور اب تو مئی کا مہینہ چل رہا ہے جس پر جمشید دستی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کرلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے۔ ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، کیا کروں کہ اب مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال روٹی کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹ کے چیئر مین صادق سنجرانی سے متعلق تشویش ناک خبر آ گئی