عید پر ممکنہ لاک ڈاﺅن کا ڈر۔۔خواتین نے بیو ٹی پارلرز کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عیدالفطر پہ خواتین کی سج دھج دیدنی ہو تی ہے ،بچے بھی خو ب سجتے سنورتے ہیں کیونکہ بڑی عید کی طرح بکروں،چھتروں وغیرہ کی قربانی جو نہیں دینی ہوتی۔اس وجہ سے زیادہ توجہ کپڑوں اور سج دھج کی طرف ہوتی ہے۔اب بھی عید کی آمد میں کئی دن ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کے خدشے پر خواتین نے ابھی سے سیلونز کا رخ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق زیادہ تر خواتین کا کہنا ہے کہ جلدی اس لیے کررہی ہیں کہ عید کا میک اپ کہیں لاک ڈاﺅن کی نذر نہ ہوجائے۔کورونا کے باعث عید پر ممکنہ لاک ڈاﺅن کا ڈر ہے، جو خواتین کو چاند رات سے بہت پہلے سیلونز کی طرف کھینچ لایا۔بڑی تعداد میں خواتین اسکن اور بالوں کی آرائش کے لئے سیلونز آنے لگی ہیں۔
سیلون میں خواتین ہیئر کلر، پروٹین ٹریٹمنٹ، فیشل، مینی پیڈی کیور اور دیگر کام کروارہی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ رمضان کا آخری عشر ہ شروع ہوتے ہی انہوں نے بناﺅ سنگھار شروع کردیا ہے، ان حالات میں چاند رات کا انتظار نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: عروسہ ارشد برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر بن گئیں