بھارت: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں کھیلی جانیوالےانڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنائی سپر کنگ کے بیٹنگ کوچ و سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چانئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بھارت میں کورونا کی صورتحال کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دی گئی ہے۔بھارت میں کورونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے گزشتہ روز 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج افطار کے اوقات