ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق، ہزاروں کیسز رپورٹ

May 05, 2021 | 08:56:AM
ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق، ہزاروں کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں  کورونا وائرس کے باعث مزید119 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4ہزار113 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18ہزار429 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ41 ہزار636 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹےمیں44ہزار838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کو بھی کورونا ہو گیا