(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کےاداکار سونو سود اور اداکارہ پریانکا چوپڑانے عالمی وبا کورونا وبا کی وجہ سےیتیم ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے قدم اٹھانے کی پہل کر دی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر سونو سود کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومتوں کو ایسا کوئی اصول بنانا چاہئے جس کے تحت ایسے بچوں کی تعلیم اسکول سے لے کر کالج تک مفت کی جاسکے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے والدین کو کھودیا ہے۔
پریانکا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ آپ لوگوں نے کبھی وژنری سماجی کارکن کے بارے میں سنا ہے؟ میرے ساتھی سونو سود بھی و ہی ہیں۔وہ آگے کے بارے میں سوچ کر منصوبہ بناتے ہیں، کیونکہ اس بیماری کے اثرات شاید طویل عرصہ تک رہیں ایسی صورتحال میں کورونا ہر اس بچے کے لئے ایک ڈراؤنی کہانی ہے جنہوں نے اپنے والدین کو اس وبا میں کھو دیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعلیم بند ہوسکتی ہے۔میں سونو کی اس بات سے متاثر ہوں ، انہوں نے ایک خاص طریقے سے اس کا حل نکالا ہے اب اس پر عمل ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کو بھی کورونا ہو گیا