لاہور ایئرپورٹ:بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی طبی جانچ  شروع

May 05, 2021 | 09:57:AM
مسافروں کی طبی جانچ شروع
کیپشن: مسافروں کی طبی جانچ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ ٹوکن فراہم کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے 200 سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔محکمہ صحت کا عملہ ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کرے گا، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کے بعد انہیں انتظار گاہ منتقل کردیا جائے گا اور ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ میں مسافر کو فراہم کر دی جائے گی۔

واضح رہے ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافروں کو ان کے اپنے خرچے پر قرنطینہ کے لیے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا جبکہ منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:    بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے خوشخبری