ایس اوپیز میں کوتاہی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:چودھری سرور

May 05, 2021 | 10:09:AM

 (24نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے اس لیے ایس اوپیز میں کوتاہی برتنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کےحوالے سے تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی وال کےقیام کا اعلان کیا جب کہ ریسکیو 1122 کے شہیداہلکاروں کے لیے 'شہید فنڈ'کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات سے مل کرریسکیو 1122 کے شہید اہل کاروں کے خاندانوں کی مدد کر یں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ  افراد نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے مضبوط بنا رہے ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کیلیفورنیا کے گھر پر سینکڑوں پرندوں کا حملہ۔۔فائر فائٹرز کو بلانا پڑا، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں