1دن میں پہلی بار2لاکھ سے زائدافراد کوویکسین لگائی گئی

May 05, 2021 | 10:51:AM

(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کےلئے رجسٹریشن کروانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک رجسٹریشن کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروالیں اور حفاظتی اقدامات کا بھی خیال رکھیں۔

الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی. لوگوں کے ریجسٹر کرنے کے رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. اگر 40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹر کریں. اور ساتھ میں حفاظتی اقدامات جاری رکھیں

این سی او سی کےمطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 58 اموات اور خیبرپختونخوا میں 43 اموات ہوئیں۔ سندھ 9 ، اسلام آباد 5 اور آزاد کشمیر میں 4 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی ہے۔این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد84 ہزار 480 ہے۔وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار727 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 631 مختلف ہسپتالوں میں 5 ہزار 741 مریض زیرِعلاج ہیں۔مردان میں 59 فیصد،ملتان میں 77 فیصد، لاہور میں 69 فیصد، بہاولپورمیں 58  فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا۔بھارت میں صورتحال خطرناک، مزید 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس سے متاثر
 

مزیدخبریں