مصر اور فرانس میں30رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصر اسلحہ فروخت کرنیوالے ملک فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدے گا، دونوں ملکوں میں معاہدہ طے پا گیا۔
عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کی ہے۔معاہدے کے مندرجات کو اپریل کے آخر میں حتمی شکل دیدی گئی تھی اور آج معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرانس 2013 سے 2017 تک مصر کو اسلحہ فروخت کرنے والا ایک بڑا ملک رہا ہے۔رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے میں میزائل مہیا کرنے والی کمپنیوں ایم بی ڈی اے اور دفاعی آلات فروخت کرنے والی فرم سفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ساتھ 20 کروڑ یورو کی مالیت کے ٹھیکے بھی شامل ہیں۔اس سے قبل فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کو اپنے اس بیان پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وہ مصر کو ہتھیاروں کی فروخت کا معاملہ انسانی حقوق کی صورتحال سے مشروط نہیں کریں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرانس نے 2013 سے 2017 کے درمیان مصر سے اس سے قبل بھی 24 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا جس میں مزید 12 طیاروں کی فروخت کا آپشن بھی تھا تاہم ان معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پنگا گرل‘بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ستارے گردش میں