مغرب ہمیں فیصلوں کے لئے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: فواد چودھری

May 05, 2021 | 11:07:AM
مغرب ہمیں فیصلوں کے لئے ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: فواد چودھری
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تحریک لبیک پاکستان کیخلاف کارروائی سمیت کوئی بھی اندرونی مسئلہ حل کرنے کے لئےمغربی دنیا سے کوئی بھی ڈکٹیٹشن نہیں لے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی حکومت کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ اس جماعت نے ملکی قوانین اور اسلامی روایات کی خلاف ورزی کی تھی۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے اجلاس میں بہت سے دیگر فیصلوں کے ساتھ ساتھ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق 2 اہم آرڈیننس منظور کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  1دن میں پہلی بار2لاکھ سے زائدافراد کوویکسین لگائی گئی