’’بلغ العلى بكماله‘‘علی ظفر کا ’نعتیہ کلام‘ مداحوں کو بھا گیا

May 05, 2021 | 11:19:AM

(24نیوز)’’کوئی حد ہے ان کے عروج کی ‘‘پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے ماہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔

علی ظفر نے 4 مئی کو’بلغ العلى بكماله‘ کے عنوان سے نعت کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت یوٹیوب پر بھی ریلیز کیا۔جاری کیے گئے نعتیہ کلام میں علی ظفر کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کے صحن میں دیکھا جا سکتا ہے۔علی ظفر کی جانب سے نعتیہ کلام کی ویڈیو  ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گئی اور مداحوں نے گلوکار کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

’بلغ العلى بكماله‘ کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔ گلوکار کی جانب سے نعتیہ کلام جاری کیے جانے پر جہاں لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں لوگوں نے ان کے کلام کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر بھی کیا۔ 

نئے نعتیہ کلام سے قبل بھی علی ظفر نے 2019 میں حمد و نعت جاری کی تھی، جسے کافی سراہا گیا تھا۔علی ظفر نے ماضی میں بھی رمضان المبارک میں حمد و نعت جاری کی تھی اور اس بار بھی انہوں نے نعتیہ کلام کو ماہ مبارک میں ریلیز کیا۔

مزیدخبریں