اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کی جائیں: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور محکمانہ امور اور پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز پر تیزی سے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی 1 لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں