پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کاحملہ، 4 ایف سی جوان شہید، 6 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرحد پار سے ایک بار پھر دراندازی ۔۔بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ،4 اہلکار شہید،6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈ رپر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے گھات لگائے دہشتگردوں نے ایف سی جوانوں پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار نورزمان، سپاہی احسان اللہ، سپاہی شکیل عباس اور نائیک سلطان شامل ہیں۔ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے علاقے ژوب کے منذیکئی سیکٹر پر دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایس سی کا 22 سالہ نائیک فخر عباس شہید ہوگیا جبکہ دو ایف سی جوان زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔