مشکل وقت کا مقابلہ کیسے کیا؟۔۔ نازش جہانگیر نےچپ کا روزہ توڑ دیا

May 05, 2021 | 14:13:PM
مشکل وقت کا مقابلہ کیسے کیا؟۔۔ نازش جہانگیر نےچپ کا روزہ توڑ دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین وقت کا احوال اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

 نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے تلخ ترین دنوں کے بارے میں بتایا جب ان پر گلوکار و اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزامات لگائے تھے۔دوران انٹرویو نازش جہانگیر نے کہا کہ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر بھرپور توکل اور ایمان تھا۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کر لینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔

 نازش جہانگیر کامزید کہنا تھا کہ مجھے خود ہی سب کی اصلیت پتہ چل گئی، آپ کو آپ کے اللہ نے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیا اس سے بڑا طمانچہ کسی کے منہ پر کیا ہوگا؟اداکارہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میرے والد کو مجھ پر بھروسہ تھا اور انہوں نے مجھ پر گھر کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے دیئے۔

یاد رہے نازش جہانگیر اور محسن عباس کو 21 اگست 2020 کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، دونوں کو محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ فاطمہ سہیل نے ان پر ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں: صبور علی اور علی انصاری کی منگنی۔۔ مشال خان نے خاموشی توڑ دی