(24نیوز) پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے جم جوائن کرلیا۔ مولانا کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کی ویڈیو بے حد مقبول ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مولانا ویٹ اٹھا کر بائی سیپ کی ایکسرسائز کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو نوجوان طبقے میں فٹنس اور ایکسرسائز کے رجحان میں اضافے کا سبب بنے گی۔