8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان

May 05, 2021 | 17:28:PM
 8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرپنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق بدھ کوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اوراعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔تفصضیلی غور فکر کے بعداجلاس میں 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ 

فیصلے کے مطابق لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحتی مقا مات، بند رہیں گے. شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کی جائیں گی۔ چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں، عوام عید سادگی سے منائیں۔احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہناتھا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے۔شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق چھٹیوں کے دوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے گا۔آئی ایم ایف پروگرام بہت مشکل تھا جن کی سیاسی قیمت بھی ہے: وزیرخزانہ

یہ بھی پڑھیں۔