(24نیوز)ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی ’بھارت کو سانس لینے میں مدد دیں‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سب لوگو ں سے بھارت کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں۔آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہیمکونٹ فاﺅنڈیشن کو عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ عطیات دینے کے لیے ہیمکونٹ فاﺅنڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پرشئیر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کس شخصیت سے متاثر۔۔بیٹوں کو بھی ان جیسا بنانے کی خواہش