سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ عیدالفطر پر11 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے جبکہ کورونا کے وار کم نہیں ہوسکے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر پر11دنوں کی چھٹیاں کا اعلان کیاگیا، یہ تعطیلات6 سے 17 مئی تک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار کی وجہ سے شرح اموات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک اس کی زد میں،حالات نامساعد ہونے پر سعودی عرب نے اس بار سرکاری ملازمین کے لئے عید پر 11 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا، سعودی وزارت افرادی قوت کے مطابق سرکاری اداروں میں 6 سے 17 مئی عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ نجی سیکٹرمیں عید تعطیلات 12 سے 15 مئی تک ہوں گی۔
علاوہ ازیں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی نمازکے لئے مساجد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نمازعید طلوع آفتاب کے 15 منٹ بعد شروع کی جائے گی، چھوٹی بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا سے بچاو کے انتظامات کئے جائیں گے اور نمازی اپنے ساتھ ماسک اور جا نماز لائیں گے۔
واضح رہے کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا،ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ۔۔ثانیہ مرزا نے دنیا کو بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کر دی